پشاورمیں باچاخان ائیرپورٹ پرمسافرسے منشیات کی بھاری مقداربرآمد

ملزم کے ہینڈ بیگ سے 1800 گرام آئیس منشیات برآمد ہوئی، اے این ایف


ویب ڈیسک May 10, 2016
گرفتارکیے جانے والے مسافر کا تعلق چارسدہ سے ہے جو کہ نجی ائرلائن سے جدہ جا رہا تھا، اے این ایف:فوٹو:فائل

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے کارروائی کے دوران باچاخان ائیرپورٹ پر مسافر سے بھاری مقدارمیں منشیات برآمد کر لی گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پشاورمیں باچاخان ایئرپورٹ پراینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے منشیات کی بھاری مقدار برآمد کر لی، ملزم کے ہینڈ بیگ سے 1800 گرام آئیس منشیات برآمد ہوئی۔

اے این ایف کے اہلکار کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے جانے والے مسافرکا تعلق چارسدہ سے ہے جو کہ نجی ائرلائن سے جدہ جا رہا تھا.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں