متولی کعبہ شیخ عبدالقادر الشیبی کا دورہ عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ

عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل انسانیت کی جس انداز سے خدمت کررہا ہے وہ قابل تحسین ہے، شیخ عبدالقادر الشیبی.


Press Release November 18, 2012
خانہ کعبہ کے متولی عبدالقادر الشیبی کو عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ کے دورے پر ’’نشان عالمگیر‘‘پیش کیا جارہا ہے۔ فوٹو : ایکسپریس

متولی وکلید برادر کعبہ فضیلتہ الشیخ عبدالقادر الشیبی نے عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل کا دورہ کیا اور بورڈ آف ٹرسٹیز کے اراکین اور عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ کے کارکنان سے ملاقات کی۔

چیئرمین عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور بورڈ آف ٹرسٹیز کے اراکین نے شیخ عبدالقادر الشیبی اور ان کے معاون خصوصی یوسف مستوئی کو یادگاری شیلڈ پیش کی، اس موقع پر شیخ عبدالقادر الشیبی نے کہا کہ عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل انسانیت کی جس انداز سے خدمت کررہا ہے وہ قابل تحسین ہے، ان کے معاون خصوصی یوسف مستوئی نے کہا کہ جس طرح یہ ادارہ دکھی لوگوں کی مدد کررہا ہے وہ قابل تقلید ہے اور عین اسلامی اصولوں کے مطابق ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں