کوئٹہ میں بلوچستان یونیورسٹی کے قریب چیک پوسٹ پردھماکا 2 پولیس اہلکارشہید

ہ ریسکیو آپریشن مکمل کرکے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، صوبائی وزیر داخلہ سرفرازبگٹی

پولیس نے موقع پرپہنچ کرعلاقے کو گھیرے میں لے لیا اورشواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے۔ فوٹو: فائل

سریاب روڈ پربلوچستان یونیورسٹی کے قریب چیک پوسٹ پردھماکے میں 2 پولیس اہلکار شہید جب کہ 11 افراد زخمی ہوئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کوئٹہ میں سریاب روڈ پر بلوچستان یونیورسٹی کے گیٹ کے قریب چیک پوسٹ پردھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکارشہید جب کہ 11 افراد زخمی ہوگئے جن میں 2 پولیس اہلکاربھی شامل ہیں، دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور آوازدوردورتک سنی گئی جب کہ دھماکے سے کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔


پولیس نے موقع پرپہنچ کرعلاقے کو گھیرے میں لے لیا اورشواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے جبکہ امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ سیکیورٹی فورسزکی بھاری تعداد بھی جائے وقوعہ پرپہنچ گئی اورعلاقے میں ناکہ بندی کردی گئی۔

دوسری جانب صوبائی وزیر داخلہ سرفرازبگٹی نے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کی نوعیت کا بم ڈسپوزل اسکواڈ جائزہ لے رہا ہے جب کہ ریسکیو آپریشن مکمل کرکے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
Load Next Story