حکومت نے اپوزیشن کو وزیراعظم کے پارلیمنٹ میں آنے کی یقین دہانی کرادی

وزیراعظم جمعہ کو ایوان میں آکر اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے، وفاقی وزیراطلاعات


ویب ڈیسک May 10, 2016
وزیراعظم ایوان میں آکر اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے، وفاقی وزیراطلاعات فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف جمعہ کو پارلیمنٹ میں آکر اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیراعظم کے ایوان میں نہ آنے کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اسمبلی کارروائی کا بائیکاٹ کیا گیا جس کے بعد اسپیکر سردار ایاز صادق نے وزیردفاع خواجہ آصف کو اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کو منانے کے لئے بھیجا تاہم انکار پر وفاقی وزیراطلاعات اور پھر پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو بھیجا گیا لیکن اپوزیشن لیڈر نے وزیراعظم کے ایوان میں آنے تک بائیکاٹ پر اصرارکیا۔

اپوزیشن جماعتوں کے موقف پر ڈٹے رہنے کے بعد وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے اپوزیشن جماعتوں کو یقین دلایا کہ وزیراعظم نواز شریف جمعہ کے روز ایوان میں آئیں گے اور اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔