وزیراعظم سے ملاقات میں آرمی چیف نے پاناما لیکس کے اثرات پر بھی بات کی ذرائع

ملاقات میں ملکی سلامتی، کومبنگ آپریشن اور آپریشن ضرب عضب سمیت داخلی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا ملکی سالمیت کے لیے ضروری ہے کہ پاناما لیکس کا مسئلہ جلد حل کیا جائے،ذرائع۔ فوٹو: فائل

SUKKUR:
وزیراعظم نواز شریف سے سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی جس میں کومبنگ آپریشن اور دیگرامورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔



ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس کے دوران ملکی سلامتی، کومبنگ آپریشن اور آپریشن ضرب عضب سمیت ملکی داخلی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔



ذرائع کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم سے ملاقات میں پاناما لیکس کے اثرات پربھی بات کی، آرمی چیف نے کہا کہ ملکی سالمیت کے لیے ضروری ہے کہ پاناما لیکس کا مسئلہ جلد حل کیا جائے کیوں کہ اس کے اثرات ملکی سلامتی اور سیکیورٹی چیلنجزپر پڑرہے ہیں۔




دوسری جانب وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر، وفاقی وزرا چوہدری نثار، اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی شریک تھے۔



ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی اندرونی سیکیورٹی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جب کہ آپریشن ضرب عضب، آئی ڈی پیزکی باعزت واپسی کےمنصوبے پر بھی غور کیا گیا۔

Load Next Story