یوم فاروق ؓپر پر امن جلوس قابل تقلید ہےاورنگزیب فاروقی
عشرہ فاروق ؓ و حسین ؓ بڑھتی فرقہ واریت کے خاتمےکیلیے سنگ میل ثابت ہوگا۔
اہلسنت و الجماعت کے مرکزی رہنما مولانا اورنگزیب فاروقی نے کہا ہے کہ یوم فاروق اعظم ؓ پر کامیاب جلوس نے ثابت کردیا کہ کراچی صحابہ ؓ کے چاہنے والوں کا شہر ہے جلوس کی کامیابی پر الیکٹرانک ،پرنٹ میڈیا تاجربرادری ،انتظامیہ اور عوام الناس کا شکریہ اد کرتے ہیں اہلسنت و الجماعت کے تحت ملک بھر میں عشرہ فاروق ؓو حسین ؓمنایا جائے گا ۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے طارق روڈ پر بیت المعمور مسجد میں عشرہ فاروق ؓو حسین ؓ کی پہلی محفل میں خطاب کے دوران کیا،انھوں نے کہاکہ حضرت عمر فاروق ؓ نے اپنے دور خلافت میں عدل و انصاف کی وہ مثال قائم کی جو تاریخ میں آج بھی نمایا ںہے حکمران اگر اسوہ فاروقی ؓ پر عمل پیرا ہو جائیں تو ملک موجودہ بحرانوں سے نکل سکتا ہے،انہوں نے کہاکہ عشرہ فاروق ؓ و حسین ؓ ملک میں بڑھتی ہوئی فرقہ واریت کے خاتمے کیلیے سنگ میل ثابت ہوگا،اس موقع پر انھوں نے محرم الحرام میں عوام الناس سے امن و امان کے قیام کیلیے اپنی خدمات بروئے کار لانے کا بھی مطالبہ کیا۔
انھوں نے کہاکہ یکم محرم الحرام یوم فاروق اعظم ؓکے موقع پر مدح صحابہ ؓ جلوس سب کیلیے قابل تقلید ہے جلوس کے روٹ پر کاروبار اور دکانیں کھلوا کر امن پسندی کی مثال قائم کی،انھوں نے کہاکہ دکانیں اور کاروبار کھلوانے پر تاجر برادری نے خوشی کا اظہار کیا، انھوں نے کہاکہ ہمیں جلوس کے راستے میں کئی قسم کے خطرات کا اندیشہ تھا لیکن ان سارے خطرات کے باوجود اہلسنت و الجماعت نے شہر میں امن پسندی اور عوام دوستی کی مثال قائم کی،انھوں نے کہاکہ ملکی معیشت اور امن و امان کو تہہ و بالا کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔