نیب نے کراچی کے سوک سینٹر سے لینڈ ڈیپارٹمنٹ کی متعدد فائلیں تحویل میں لے لیں

نيب سندھ کا عملہ سوک سينٹر ميں قائم كے ڈی اے لينڈ كے دفترپہنچا جہاں چائنہ كٹنگ كے كيس سے متعلق ريكارڈ كا جائزہ ليا


ویب ڈیسک May 10, 2016
رينجرز اہلكاروں نے بلديہ عظمیٰ كراچی كے چيف سيكورٹی آفيسر كے ہمراہ سوك سينٹر كے سيكورٹی انتظامات كا جائزہ ليا۔ فوٹو؛ محمد نعمان

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سوک سینٹر سے کے ایم سی کے لینڈ ڈیپارٹمنٹ سے متعدد فائلیں تحویل میں لے لیں۔

نيب سندھ کا عملہ سوک سينٹر ميں قائم كے ڈی اے لينڈ كے دفترپہنچا جہاں تفتیشی افسر نے چائنہ كٹنگ كے كيس سے متعلق ريكارڈ كا جائزہ ليا اور كچھ فائليں تحويل ميں لے كر روانہ ہوگئے۔

دوسری جانب رينجرز كی بھاری نفری سوك سينٹر پہنچی اورعمارت کے مختلف فلورز اور دفاتر كا جائزہ ليا، ذرائع كے مطابق رينجرز اہلكاروں نے بلديہ عظمیٰ كراچی كے چيف سيكورٹی آفيسر كے ہمراہ سوك سينٹر كے سيكورٹی انتظامات كا جائزہ ليا اور كسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے كے لئے آئندہ كی حكمت عملی كے حوالے سے كے ايم سی كے متعلقہ افسران سے بات چيت كی، بعدازاں رينجرز اہلكار سوك سينٹر كی مختلف عمارتوں كا دورہ كركے روانہ ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔