ہیڈکانسٹیبل کی برادری سے باہر شادی ’’جرم‘‘ بن گئی

والدہ کی خوشی کیلیے ہزارہ برادری میں شادی کی، بھائی جائیدادمیں حصہ نہیںدے رہے.

پولیس کانسٹیبل حسن شاہ جائیداد میں حصہ نہ دیے جانے پر احتجاج کررہا ہے ۔ فوٹو : ایکسپریس

محکمہ پولیس کے سیکیورٹی زون میںتعینات ہیڈ کانسٹیبل سید حسین شاہ ولد نقی شاہ کو اس کے بھائیوں اورماموں نے جائیدادکے تنازع پر قتل کرنے کی دھمکیاں دی ہیں۔


یہ بات پولیس اہلکار نے کراچی پریس کلب کے باہر صحافیوں کو بتائی ، حسین شاہ نے بتایا کہ وہ مکان نمبر83 بلاکBہزارہ کالونی ٹال والی گلی کالا پل کا رہائشی ہے ، اس نے اپنی والدہ کی خوشی کی خاطر ضلع ہزارہ کی رہائشی ایک خاتون سے شادی کر لی تھی اب جبکہ والدہ کا انتقال ہو چکا ہے جس پر اس نے اپنے بھائیوں سے کہا کہ والدہ کے نام پر جو جائیداد ہے اس کا بٹوارہ کر دیں جس پر بھائیوں نے اور ماموں ریٹائرڈ ڈی ایس پی کامل شاہ نے کہا کہ تمہارا والدہ کی جائیداد میں کوئی حصہ نہیں ہے کیونکہ تم نے خاندان سے باہر ہزارہ والوں میں شادی کی ہے ۔

حسین شاہ نے بتایا کہ 16 نومبر جمعرات کو اس نے اپنے ماموں سے فون پر رابطہ کیا تاہم انھوں نے ایک نہ سنی ، بھائی ندیم عباس سے رابطہ کرنے پر بھی اس نے کھرا جواب دیا جبکہ ان لوگوں نے مجھے دھمکی دی کہ کراچی میں قتل کروا دیں گے ، سید حسین شاہ نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس کے ماموں اور بھائیوں نے جو دھمکی دی ہے اس پر عمل کریں گے اگر مجھے یا میرے گھر والوں کو کچھ ہو گیا تو اس کے ذمے دار میرے ماموں اور بھائی ہوں گے۔
Load Next Story