رینجرز نے کراچی آپریشن کے اعدادو شمار جاری کردیئے

5 ستمبر 2013 سے جاری آپریشن میں اب تک 848 ٹارگٹ کلرز گرفتار کیے جاچکے ہیں، ترجمان رینجرز

5 ستمبر 2013 سے جاری آپریشن میں اب تک 848 ٹارگٹ کلرز گرفتار کیے جاچکے ہیں، ترجمان رینجرز، فوٹو؛ فائل

QUETTA/ISLAMABAD:
ترجمان رینجرز نے آپریشن کے اعدادو شمار جاری کردیئے جس میں بتایا گیا ہےکہ آپریشن میں اب تک 848 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا گیا۔


ترجمان رینجرز کی جانب سے کراچی آپریشن کے جاری کردہ اعدادو شمار میں بتایا گیا ہےکہ شہر میں 5 ستمبر 2013 سے ٹارگٹڈ کارروائیوں کا آغاز کیا گیا جس میں سیاسی، مذہبی، کالعدم جماعتوں کے عسکری سیلز اور ٹارگٹ کلرز کے خلاف کارروائیاں کی گئی۔ ترجمان رینجرز نے کہا کہ آپریشن میں اب تک 848 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا جاچکا ہے جنہوں نے مجموعی طور پر 7 ہزار 224 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا جب کہ رینجرز نے ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کیا۔

ترجمان نے عوام سے اپیل کی کہ پاکستان رینجرز بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے لہٰذا عوام جرائم پیشہ عناصر کی اطلاع رینجرز کو دیں۔
Load Next Story