سیرت مصطفیٰؐ نے اقوام عالم کے مسائل کا حل پیش کیا

نبی کریمؐ کی زندگی معجزہ ہے، ہمارا ہر دن یوم مصطفی ؐہے،شہنشاہ حسین نقوی.


Staff Reporter November 18, 2012
امام حسینؓ نے بھٹکی ہوئی دنیا کو اسلام کے حقیقی پیغام سے آگاہ کیا،طالب جوہری فوٹو : ایکسپریس

LARKANA: سیرت مصطفیؐ ایک ایسی جامع سیرت ہے کہ پھر ہمیں کسی اور دروازے پر جانے کی ضرورت نہیں ہے، سیرت مصطفیؐ نے اقوام عالم کے مسائل کا حل پیش کیا،ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے نشترپارک میں محرم الحرام کی مرکزی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ ناعاقبت اندیش سازشی عناصر نے ایک ایسی شخصیت کی توہین کی جوکہ پیغمبر امن ہے جوکہ علی جیسے مشکل کشا کا مشکل کشا ہے جو سب کیلیے ایسا پیغام لیکر آیا ہے جو پیغام قیامت تک لوگوں کیلیے درد دوا ہے، ایسی ذات عظیم کی توہین کی ہے جو ہمارے درد میں مبتلا رہتا ہے، اس کی پریشانیاں ہماری پریشانیاں ہیں، ہم پریشان ہوتے ہیں تو وہ پریشان ہوجاتا ہے، ہمارا ہر دن یوم مصطفیؐ ہے اس لیے کہ مصطفیؐ کے بغیر تو سورج بھی نہیں نکلتا ہے، ہمارا ہر ہر لمحہ مصطفیؐ کا ہے ہمارا کوئی دن مصطفیؐ کے بغیر نہیں گزرتا، ہم تو جس کے احترام کے قائل ہیں وہ تو نبیؐ کی نسبت ہی سے ہے، ہم جس کتاب کو اپنے سرپر رکھتے ہیں اور سینے سے لگاتے ہیں وہ نبیؐ پر نازل ہونے والی کتاب ہے، ہم کسی کے نام کو آنکھوں سے لگاکر بوسہ دیتے ہیں تو وہ حسین کا نام، نبیؐ کی پشت پر بیٹھنے والی ذات کا نام ہے، ہم کوئی بھی کام پیغمبر کے بغیر نہیں کرتے، نبی کریمؐ کی زندگی معجزہ ہے، ان کا عرش الٰہی معراج پر جانا معجزہ ہے، ممتاز عالم دین علامہ طالب جوہری نے امام بارگاہ ساحرہ نیو رضویہ سوسائٹی میں عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت آدم علیہ السلام سے لیکر نبی آخر الزمان حضرت محمدؐ تک آنے والے تمام انبیا نے انسانیت کی رہنمائی کی۔

امام حسینؓ نے بھی فلاح انسانیت اور بھٹکی ہوئی دنیا کو اسلام کے حقیقی پیغام سے آگاہ کیا اور اسلامی فکر فلسفہ اور سنہری اصولوں کو رہتی دنیا تک کیلیے زندہ و جاوید کردیا،علامہ حسن ظفر نقوی نے مسجد سید الشہداء اسلامک کلچر سینٹر میں عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسینؓ نے نفرتوں کے خاتمے اور قیام امن کیلیے اپنا پورا خاندان قربان کردیا لیکن اسلام دشمن قوتوں کی سازشی حکمت عملی کو کامیاب نہیں ہونے دیا، آپ ؓنے کفر کیخلاف علم جہاد بلند کیا اور اسلام اور مسلمانوں کو تقسیم ہونے سے بچایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں