اٹلی میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں 2 افغان باشندے گرفتار
گرفتار افراد نے برطانیہ اور فرانس میں بھی دہشت گرد حملوں کا منصوبہ بنا رکھا تھا، پولیس
سیکیورٹی فورسز نے برطانیہ اور فرانس سمیت اٹلی پر دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے 2 مشکوک افراد گرفتار کرلیے جن کا تعلق افغانستان سے ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کے شہر باری میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران برطانیہ، فرانس اور اٹلی پر دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں 2 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا جب کہ ان کے مزید 3 ساتھیوں کی تلاش جاری ہے جن میں سے 2 کا تعلق افغانستان اور ایک کا پاکستان سے ہے جب کہ گرفتار 2 افراد کا تعلق بھی افغانستان سے ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد لندن اور فرانس میں ہوٹلوں، شاپنگ پلازہ اور ائیر پورٹ سمیت اٹلی کے مشہور مقامات کو دہشت گردی کی کارروائیوں کا نشانہ بنانا چاہتے تھے۔
اطالوی حکام کے مطابق گرفتار افراد دسمبر میں شاپنگ پلازہ اور دیگر حساس مقامات کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے کے بعد سیکیورٹی اداروں کی نظر میں آئے جب کہ ان کے موبائل فون سے ملنے والی تصاویر میں پیرس اور لندن کے ائیرپورٹ سمیت اٹلی کے مشہور اور حساس مقامات کی تصاویر ملی ہیں جس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ افراد سیاح کے طور پر تصاویر نہیں اتاررہے تھے اور ان کا مقصد تخریب کاری کی کارروائی کرنا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد سے تفتیش کی جاری ہے جب کہ دیگر مطلوب افراد افغانستان اور پاکستان واپس لوٹ چکے ہیں یا پھر یورپ کے کسی ملک میں ہو سکتے ہیں۔