ٹریفک حادثات سے بچائو کا عالمی دن آج منایاجائیگا

اقوام متحدہ کی منظوری ،نومبرکا تیسرا اتوار ٹریفک حادثات کے متاثر افراد کا دن ہوگا۔


Staff Reporter November 18, 2012
کراچی میں سالانہ 26 ہزار حادثات ہوتے ہیں،عالمی دن کامقصد شعور اجاگرکرنا ہے۔ فوٹو : ایکسپریس

KARACHI: پاکستان سمیت دنیا بھر میں (آج) ٹریفک حادثات میں متاثر ہونے والے افرادکا عالمی دن منایا جائے گا۔

اس دن کے حوالے سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک قرارداد منظور ہو چکی ہے جس کے مطابق دنیا بھر میں نومبرکے تیسرے اتوار کو ٹریفک حا دثات میں متاثر ہونیوالے افراد کا عالمی دن منایا جاتا ہے، اس دن کے منانے کا مقصد ٹریفک حادثات سے بچائو کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگرکرنا ہے،دریں اثنا عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ 2030 تک دنیا بھر میں ٹریفک حادثات موت کا سبب بننے والی پانچویں بڑی وجہ ہوگی، ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال دنیا بھر میں ٹریفک حادثات میں 1.2ملین افراد ہلاک جبکہ دنیا بھر میں سالانہ ٹریفک حادثات میں 50 ملین سے زیادہ افراد زخمی ہوتے ہیں، کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ، نابالغ ڈرائیورپرانی اورناکارہ پبلک اورپرائیوٹ ٹرانسپورٹ گاڑیاںکراچی میں ٹریفک حادثات کے بڑھتے ہوئے اسباب ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق کراچی میں سالانہ 26ہزار سے زائد ٹریفک حادثات ہوتے ہیں جس میں ایک ہزار افراد ہلاک اور 32 ہزار زخمی ہوتے ہیں،کراچی میں ٹریفک حادثات میں ہونے والے زخمیوں کے حوالے سے جناح اسپتال کے نیوروسرجری کے ماہرین طب نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ سب سے زیادہ موٹرسائیکل حادثات میں نوجوان شدید زخمی ہوکرآتے ہیں جن کے سر یا دماغ پر شدید چوٹیں آتی ہیں، ماہرین نے بتایاکہ کراچی میں بے ہنگم ٹریفک میں روزاضافہ ہورہا ہے بڑھتی ہوئی ٹریفک کادبائواورآبادی میں اضافے نے سڑکوں پر ٹریفک کے خطرات میں مزیداضافہ کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |