شام47افراد ہلاک باغیوں کا ہمدان ایئر پورٹ پر قبضہ

29شہری، ایک فوجی اور17باغی ہلاک شدگان میں شامل، حلب میںکار بم دھماکا، سرکاری فوج اور باغیوں میں شدید لڑائی جاری.


AFP November 18, 2012
سرکاری فوج نے باغیوں کے ٹھکانوں پر بارود سے بھرے ڈرم گرائے، جلد متبادل حکومت بنائیںگے، اپوزیشن، فرانس کیلیے سفیر نامزد. فوٹو: اے ایف پی

KARACHI: شام کے شورش زدہ صوبے حلب میں سرکاری فوج اور باغیوں میں شدید لڑائی جاری ہے، حلب شہر میں ایک کار بم دھماکا بھی ہوا۔

باغیوں نے صوبہ دیر الزور میں ہمدان ایئرپورٹ پر قبضہ کرلیا ہے، پرتشدد واقعات میں مزید47 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 29 شہری، ایک فوجی اور 17 باغی شامل ہیں، ذرائع ابلاغ کے مطابق پورے ملک میں جبکہ خصوصاً شورش زدہ صوبے حلب میں سرکاری فوج اور باغیوں میں شدید لڑائی جاری ہے، دمشق میں بھی توپ کے گولوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، حلب میں دو باغی مارے گئے، دیر الزور میں بھی ایک باغی ہلاک ہوا، جمعے کو بھی 106 افراد بھی مارے گئے تھے،شامی فضائیہ نے پورے ملک میں باغیوں کے ٹھکانوں پر بارود سے بھرے ڈرم گرائے ہیں، باغیوں نے صوبہ دیر الزور میں ہمدان ایئرپورٹ پر قبضہ کرلیا ہے۔

پرتشدد واقعات میں مزید47 افراد ہلاک ہوگئے، دوسری طرف شام کی اپوزیشن کے اتحاد نے کہا ہے کہ اتحاد جلد ہی صدر بشارالاسد کے متبادل کے طور پر اپنی حکومت کا اعلان کرے گا، شامی اتحاد کے رہنمائوں نے فرانس کے صدر سے پیرس میں ملاقات کی ہے، شامی اپوزیشن اتحاد کے رہنما احمد معزل خطیب نے کہا ہے کہ عبوری حکومت ٹیکنو کریٹ پر مشتمل ہوگی نا کہ سیاستدانوں پر جس میں تمام مذاہب کے لوگ شامل ہونگے۔ اے ایف پی کے مطابق شام کے اپوزیشن اتحاد نے فرانس کیلیے مونجیر ماخوس کو سفیر نامزد کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں