کشمیریوں کی اخلاقی سفارتی حمایت جاری رکھیں گےزرداری

بھارت سے مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے کوشاں ہیں ، بیرسٹر سلطان سے گفتگو.

بھارت سے مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے کوشاں ہیں ، بیرسٹر سلطان سے گفتگو. فوٹو: فائل

صدر آصف زرداری نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بھارت سے مذاکرات جاری رکھتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے کوشاں ہیں۔


آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی کیلیے دل کھول کر فنڈز دیے، مزید دینگے۔ آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود سے ایوان صدر میں ملاقات میں زرداری نے کہا کہ کشمیر ہماری ریڑھ کی ہڈی ہے اور ہم مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ ملاقات میں آئندہ عام انتخابات اور آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Load Next Story