آفتاب احمد کے واقعے پر رینجرز اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا آغاز خوش آئند ہے رابطہ کمیٹی

امید ہے کہ ہر قسم کی مصلحت کو بالائے طاق رکھتے ہوئے آزادانہ اورمنصفانہ تحقیقات کویقینی بنایا جائے گا، رابطہ کمیٹی


ویب ڈیسک May 11, 2016
امید ہے کہ ہر قسم کی مصلحت کو بالائے طاق رکھتے ہوئے آزادانہ اورمنصفانہ تحقیقات کویقینی بنایا جائے گا، رابطہ کمیٹی

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے ڈاکٹر فاروق ستارکے کوآرڈینیٹر آفتاب احمد کی موت پر رینجرز اہلکاروں کو حراست میں لیے جانے اوران کے خلاف کارروائی کے آغازکو خوش آئند قراردیا ہے۔

ایم کیوایم کی جانب سے جاری بیان میں رابطہ کمیٹی نے امید ظاہر کی کہ آفتاب احمد کے واقعے پر ملوث اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق بھرپورکارروائی کی جائے گی اور آرمی چیف کے حکم کے مطابق انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے جب کہ تحقیقات کے معاملے میں ہر قسم کی مصلحت کو بالائے طاق رکھتے ہوئے آزادانہ اورمنصفانہ تحقیقات کویقینی بنایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں