کوئٹہ پر راکٹ حملہ ہفت ولی میں فائرنگ 4افراد ہلاک

3 میں سے ایک راکٹ بروری کے علاقے میں پھٹا،دھماکوں سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا،2 لاشیں ملیں.


Numaindgan Express November 18, 2012
ہفت ولی میں اراضی کے تنازع پر2گروہوں کے درمیان تصادم ہوا ،گوادرمیں فائرنگ سے ایک آبادکار زخمی. فوٹو: فائل

کوئٹہ اور اندرون بلوچستان فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے، 2 لاشیں بھی ملی ہیں۔

کوئٹہ شہر پر فائر کئے گئے تین راکٹ پھٹنے سے لوگوںمیں خوف وہراس پھیل گیا ،ڈھاڈر سے نمائندے کے مطابق سنی شوران کے علاقے ہفت ولی میں اراضی کے تنازع پرایک قبیلے کے دوگروہوں کے درمیان تصادم میں چارافراد کی ہلاکت اور دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ، حب سے نمائندے کے مطابق الٰہ آباد ٹائون سے پولیس کو علی جان نامی نوجوان کی لاش ملی جسے دشمنی پرفائرنگ کرکے قتل کیاگیاتھا۔

کوئٹہ سول لائن پولیس کو ایک نامعلوم نشے بازکی لاش ملی ہے،گوادر میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک آبادکارکو شدید زخمی کردیا ،کوئٹہ کے مغربی بائی پاس سے نامعلوم افراد نے شہر پر تین راکٹ فائر کیے ایک راکٹ بروری کے علاقے کلی خلی میں گرکر پھٹ گیا، تاہم کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا دو راکٹوں کی جگہ کاتعین رات گئے تک نہیں ہوسکا تھا۔ راکٹ دھماکوں سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں