رمضان میں تاجرکراچی میں اشیائے ضروریہ رعایت پردیں گے

کراچی ہول سیل گروسرزایسوسی ایشن منافع خوروں کیخلاف انتظامیہ سے مل کرکارروائی کریگی

کراچی ہول سیل گروسرزایسوسی ایشن منافع خوروں کیخلاف انتظامیہ سے مل کرکارروائی کریگی فوٹو : فائل

لاہور:
رمضان المبارک کے دوران ناجائز منافع خوری میں ملوث تاجروں کے خلاف کراچی ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن نے انتظامیہ کے ساتھ مل کرکارروائی کااعلان کردیا جبکہ صارفین کیلیے اشیائے ضروریہ کے رعایتی پیکیج بھی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔


منگل کوکراچی ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین انیس مجیداور آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میرکی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں یہ فیصلے کیے گئے جس میں جوڑیا بازار، لیاقت آباد اور لانڈھی سمیت شہر کی تمام اہم اور مرکزی گروسرز ایسوسی ایشنز نے شرکت کرکے فیصلے کی توثیق کی۔ انیس مجید نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت اور قیمتوں میں ناجائز اضافے کی روک تھام کے اداروں سے اپیل کی کہ اشیا کی قیمتوں کی فہرست منصفانہ اور حقائق پر مبنی بنائی جائے تاکہ صارفین گمراہ اور تاجروں کیلیے مشکلات پیدا نہ ہوں۔

عتیق میر نے کہا کہ وہ رواں ہفتے اجناس کے تاجروں کے ہمراہ کمشنر کراچی اور ناجائز قیمتوں کی روک تھام کے ذمے دار اداروں سے ملاقات کریں گے اور مصنوعی مہنگائی کی روک تھام کے تحت موثرلائحہ عمل تیار کرینگے ۔ اجلاس میں ریٹیلر گروسز الائنس کے صدر انصار بیگ،شاہد ویرانی،جعفر کوڈیا، عبدالرحمن، زاہد علی بخاری، جاوید اقبال، ملک ذوالفقار، حاجی ذکریا جیلانی، الطاف میمن، بشیر لاٹی والا و دیگر بھی موجود تھے۔
Load Next Story