کسٹمزنے126کروڑکی اسمگل اشیااورگاڑیاں ضبط کرلیں
ایرانی جوس،پرفیومز،اے سی،لیپ ٹاپس،جنریٹر، کپڑا ٹائرزاورمتعددلگژری گاڑیاں شامل
لاہور:
ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن (اینٹی اسمگلنگ) نے 12کروڑ سے زائد مالیت کی اسمگل اشیا اورلگژری گاڑیاں ضبط کرلی ہیں۔
ذرائع نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن (اینٹی اسمگلنگ) نے اپریل 2016کے دوران کراچی کے مختلف علاقوںمیں جاری انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت خفیہ معلومات کی بنیاد پر19کارروائیاں کیں ۔
جس میں مجموعی طور پر12کروڑ64لاکھ30ہزارروپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیا ضبط کیں جن میں اسمگل ہونے والی گاڑیوں کے علاوہ 1600کاٹن ایرانی جوس، 788 پرفیومز، 220 ایئرکنڈیشنرز، 30 لیپ ٹاپس، 14پرانے ایئرکنڈیشنرز، 21کاٹن ڈن ہل برانڈ کے سگریٹس، 15 جنریٹرز، 8850کلوگرام کپڑا اور 40 یوکوہامہ ٹائرز شامل ہیں جبکہ ضبط کی جانے والی لگژری گاڑیوں میں ٹویوٹا کرولا، ٹویوٹا مارک ایکس، 2 ٹویوٹا لینڈکروزر، 3 ٹویوٹا کراؤن، سوزو کی جیمینی جیپ، مرسیڈیز اور ٹویوٹا جیمنی کار بھی شامل ہیں۔