خورشیدشاہ کواپنڈکس کی تکلیف کراچی روانہ ہوگئے

تکلیف بڑھنے پر خورشید شاہ کراچی روانہ ہوئے ہیں ایک دو دن میں انکی سرجری کا امکان ہے، ذرائع


Numainda Express May 11, 2016
تکلیف بڑھنے پر خورشید شاہ کراچی روانہ ہوئے ہیں ایک دو دن میں انکی سرجری کا امکان ہے، ذرائع:فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلا ف سید خورشیدشاہ اپنڈکس کی تکلیف ہونے پرکراچی آگئے، انھیں پہلے ہی تکلیف تھی تاہم اسلام آباد میں اہم مصروفیت کے باعث سرجری میں تاخیر کی۔

ذرائع کے مطابق خورشید شاہ کواپنڈکس کی تکلیف 3 روزقبل ہوئی تھی اورڈاکٹرز نے فوری سرجری کاکہا مگر اسلام آباد میں مصروفیت کی وجہ سے خورشیدشاہ سرجری کے بجائے اپوزیشن اجلاس میں شرکت کیلیے آگئے۔ اس وقت سے اپوزیشن لیڈردرد دورکرنیوالی دوا لے رہے تھے، ذرائع کے مطابق تکلیف بڑھنے پر وہ کراچی روانہ ہوئے ہیں ایک دو دن میں انکی سرجری کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں