اسٹیل مل کی 200ایکڑ اراضی پورٹ قاسم کو منتقل کرنے کی تیاریاں

وفاق نے سندھ حکومت سے بالاہی بالاسرگرمیاں تیز کردیں،معاملے کو خفیہ رکھا جارہا ہے

وفاق نے سندھ حکومت سے بالاہی بالاسرگرمیاں تیز کردیں،معاملے کو خفیہ رکھا جارہا ہے فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے سندھ حکومت سے بالا ہی بالا پاکستان اسٹیل کی ملکیت 200ایکڑ اراضی پورٹ قاسم اتھارٹی کو منتقل کرنے کے لیے سرگرمیاں تیزکردی ہیں۔


پنجاب میں لگنے والے کوئلے کے بجلی گھروں کو درآمدی کوئلے کی ترسیل کے لیے 200ایکڑ اراضی پر کول یارڈ کی تعمیر کے لیے پاکستان اسٹیل کی اراضی پورٹ قاسم اتھارٹی کے حوالے کی جارہی ہے جس کے لیے زمین کی منتقلی کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیںتاہم سندھ حکومت کی مخالفت اور منصوبے میں رکاوٹ کے اندیشے کی بناء پر معاملے کو خفیہ رکھا جارہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے ایک اہم اجلاس پیر کے روز ایف ٹی سی بلڈنگ کراچی میں واقع پاکستان اسٹیل کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت وفاقی سیکریٹری وزارت صنعت و پیداوار خضرحیات گوندل نے کی اجلاس میں پورٹ قاسم اتھارتی کے چیئرمین اور پاکستان اسٹیل کے دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اسٹیل نے 150ایکڑ اراضی کی فراہمی پرآمادگی ظاہر کردی ہے جس کے لیے 2کروڑ روپے فی ایکڑ قیمت مقرر کیے جانے کا امکان ہے تاہم پورٹ قاسم اتھارٹی کی جانب سے 200ایکڑ زمین پر زور دیا جارہا ہے۔
Load Next Story