ٹرمپ کے اسلام سے متعلق جاہلانہ خیالات برطانیہ اورامریکا کومزیدغیرمحفوظ بنا سکتے ہیں صادق خان

مسلمانوں کو اگرمرکزی دھارے سے الگ کرنے کی کوشش کی گئی تو وہ انتہاپسندوں کے ہاتھوں میں جا سکتے ہیں، صادق خان


Monitoring Desk May 11, 2016
فوٹو: فائل

لندن کے نومنتخب میئر صادق خان نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اسلام سے متعلق جاہلانہ خیالات برطانیہ اور امریکا کو مزید غیر محفوظ بنا سکتے ہیں۔

صادق خان نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کی شدید مذمت کی ہے جس میں انھوں نے کہا کہ دیگر مسلمانوں کے امریکا آنے پر پابندی ہونی چاہیے، مسلمانوں کو اگرمرکزی دھارے سے الگ کرنے کی کوشش کی گئی تو وہ انتہاپسندوں کے ہاتھوں میں جا سکتے ہیں۔

صادق خان نے کہا کہ امریکا میں داخل ہونے پر پابندی صرف ان کا مسئلہ نہیں، بلکہ ان کے دوستوں ، اہلخانہ اور دنیا بھرکے ان لوگوں کا مسئلہ ہے جو مسلم کمیونٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے ارد گرد لوگ سمجھتے ہیں کہ اسلام امریکا کے لبرل کاز سے مطابقت نہیں رکھتا۔ لندن نے اس چیز کو غلط ثابت کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |