خیبرایجنسیراکٹ حملہصوبیداراورسپاہی اغوااسلحہ ڈیلرقتل

مارٹر گولہ گرنے سے 2 بچیاں زخمی،مویشی ہلاک،لیوی کے 600 اہلکار جذبۂ خیر سگالی کے تحت بحال۔


Numainda Express November 18, 2012
مارٹر گولہ گرنے سے 2 بچیاں زخمی،مویشی ہلاک،لیوی کے 600 اہلکار جذبۂ خیر سگالی کے تحت بحال۔ فوٹو : فائل

لاہور: خیبرایجنسی سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق شدت پسندوں نے علاقہ ملک دین خیل میں واقع فورٹ سلوپ کیمپ پر دو راکٹ فائر کیے۔

سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہوگئے۔ تحصیل جمرود کے علاقے شاہ کس سے نامعلوم مسلح افراد نے خاصے دار صوبیدار جان افضل اور سپاہی حنیف خان کو اغوا کر لیا،باڑہ میں موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے اسلحہ ڈیلر نور فقیرکو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ادھر پولیٹیکل حکام خیبر ایجنسی نے باڑہ کے تین سال سے معطل خاصے دارولیوی فورس کے چھ سوسے زائد اہلکار جذبۂ خیر سگالی کے تحت بحال کر دیے ہیں۔

دوسری جانب سپاہ یوسف تالاب میں حاجی محمد نامی شخص کے مکان پر مارٹرگولہ گرنے سے دو بچیاں زخمی اورمویشی ہلاک ہوگئے۔ چھوٹالاہور سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیاگیا ہے۔پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد سے پیہورپل کے نیچے16کلوبارودی موادسے بھرا بوری میں بند سلنڈرناکارہ بنادیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں