وزیراعظم اپوزیشن کے سوالات کے جواب دیکر مطمئن کردیں تو خاموش ہوجائیں گے اعتزاز احسن

بلاول بھٹو زرداری جو بول رہے ہیں یہی پیپلزپارٹی کی پالیسی ہے، رہنما پی پی پی


ویب ڈیسک May 11, 2016
بلاول بھٹو زرداری جو بول رہے ہیں یہی پیپلزپارٹی کی پالیسی ہے، رہنما پی پی پی . فوٹو:فائل

پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے اگر اپوزیشن کی جانب سے تیار کردہ سوالات کے جواب دے کر ہمیں مطمئن کردیا تو ہم خاموش ہوجائیں گے۔

اسلام آباد اپوزیشن رہنماؤں کے ساتھ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں پیش کردہ سوالات بنانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے وزیراعظم نواز شریف کے لئے 7 سوالات تیار کئے ہیں اور اس کا جواب ہر صورت چاہیئے، اگر وزیراعظم پارلیمنٹ میں آئیں تو اپوزیشن کے سوالات کے جواب ضرور دیں، اگر وزیراعظم نے جواب دے کر مطمئن کردیا تو خاموش ہوجائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے تیار کردہ ٹی آو آرز سب کے لئے یکساں ہیں، صرف ہم نے یہ کہا ہے کہ وزیراعظم سے احتساب سے آغاز ہو،جو وزیراعظم اپنے بچوں کا سرمایہ پاکستان نہیں لاسکتے وہ دوسرے سرمایہ کار کیسے لاسکتے ہیں تاہم بلاول بھٹو زرداری جو بول رہے ہیں یہی پیپلزپارٹی کی پالیسی ہے۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے پوچھا جائے گا کہ لندن میں مے فیئراپارٹمنٹ کب خریداگیا، خریداری کا سورس کیا تھا اور اس کی خریداری کے وقت کتنا ٹیکس ادا کیا، کیا وزیراعظم آگاہ ہیں کہ بیگم کلثوم نواز اپارٹمنٹ کی خریداری کے بارے بیان دے چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم بتائیں ان کی اور ان کے اہلخانہ کی مے فیئر اپارٹمنٹ سے کیا دلچسپی ہے، کیا وزیراعظم برطانوی اخبار میں شائع ہونے والی خبر سے آگاہ ہیں اور کیا یہ سچ ہے کہ وزیراعظم کے بیٹیوں اوربیٹی کے انڈسٹریل اسٹیٹ میں شیئرزہیں۔ اعتزاز احسن نے سوال کیا کہ وزیراعظم نے ساری دولت کا 1950 سے اب تک کتنا ٹیکس ادا کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں