کراچی فائرنگ کے واقعات میںزخمی ہونیوالے 2افرادچل بسے

نیوسبزی منڈی پرنامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکارجبکہ دیگرواقعات میں مزید 3زخمی۔


Staff Reporter November 18, 2012
نیوسبزی منڈی پرنامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکارجبکہ دیگرواقعات میں مزید 3زخمی۔ فوٹو: فائل

KARACHI: کراچی میں فائرنگ کے واقعات کے دوران زخمی ہونے والے 2افراداسپتال میں دم توڑگئے جبکہ دیگرواقعات میں پولیس اہلکارسمیت مزید 4 افرادزخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پریڈی کے علاقے زیب النسااسٹریٹ پرجمعے اورہفتے کی درمیانی شب موٹرسائیکل پرسوارنامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے35سالہ میرگل شدیدزخمی ہوگیا،اسے اسپتال لے جایاجارہاتھاکہ وہ راستے میں ہی دم توڑگیا،مقتول مارکیٹ کاچوکیداراور آبائی تعلق کرم ایجنسی سے تھا۔گلشن اقبال راجپوت کالونی میں سر پر گولی لگنے سے زخمی ہونے والے 16 سالہ وسیم دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا،وسیم کو گولی لگی تھی علاقے میں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے اندھیراتھا،اس دوران نامعلوم سمت سے آنے والی گولی اسے سرپرلگ گئی۔

پرانی سبزی منڈی یونیورسٹی روڈعسکری پارک کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کا اہلکار 40 سالہ غلام شبیر زخمی ہوگیا،زخمی پولیس اہلکارفیروز آبادتھانے میں تعینات ہے جوموٹرسائیکل پرجارہاتھاکہ ملزمان نے اسے زخمی کردیا۔سلطان آبادمیں واقع گھرکے اندر اتفاقیہ گولی چلنے سے35سالہ سعیداﷲ زخمی ہوگیا،سعید کا والد دلشاداپنالائسنس یافتہ پستول صاف کررہاتھاکہ اتفاقیہ طورپر گولی چل گئی جواس کے بیٹے کی ٹانگ پرلگ گئی۔ سہراب گوٹھ کے علاقے ایوب گوٹھ میں فائرنگ سے30 سالہ رجب علی جبکہ محمودآبادکے علاقے ہل ایریامیں فائرنگ سے25سالہ مومن خان زخمی ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں