آئندہ مارچ تک2گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی نرگس سیٹھی

کرپشن پرمعطلی نہیں برطرفی ہوگی،کرپٹ افسرریٹائرمنٹ لے لیں.


Numainda Express November 18, 2012
چوری روکنے اورریکوری کیلیے ہرتقسیم کارکمپنی میں پولیس تعینات کرینگے، خطاب۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وفاقی سیکریٹری پانی وبجلی نرگس سیٹھی نے کہاہے کہ مارچ تک مختصرالمدتی منصوبے کے تحت بجلی کی مساوی اوریکساں لوڈشیڈنگ کیساتھ موجودہ سسٹم میں بہتری لائی جائیگی۔

وہ زرعی یونیورسٹی فیصل آبادکے نیوسینٹ ہال میں فیسکوافسران سے خطاب کررہی تھیں۔ انھوں نے کہاکہ اسوقت صورتحال انتہائی حوصلہ شکن ہے،بجلی کی طلب میں سالانہ 8سے10فیصداضافہ ہورہاہے،سستی پن بجلی کی پیدوارپرتوجہ دی جانی چاہئے تھی مگرہم تیل سے مہنگی بجلی تیارکر رہے ہیں جوکوئی ترقی یافتہ ملک بھی برداشت نہیں کرسکتا،مزیدبرآں بجلی کی لاگت اوروصولیوں میں فرق کیوجہ سے نصف رقم حکومت کودیناپڑرہی ہے۔ انتظامی امورمیں بہتری کیساتھ بجلی چوری اورکرپشن روکنے، لائن لاسزمیں کمی اوروصولیوں میں بہتری کیلیے اقدامات کرناہوں گے،اب کرپشن پرمعطلی نہیں بلکہ برطرفی ہوگی۔

ایمانداری سے کام نہ کرنے والے خود ریٹائرمنٹ لے لیں،مارچ تک ملک میں2گھنٹے کی یکساں لوڈشیڈنگ ہوگی۔ انھوں نے کہاکہملک میںپیدا ہونے والی12ہزارمیگاواٹ بجلی میں سے5ہزارکاحساب ہی نہیں،50فیصدکارکردگی سے ادارہ نہیں چلایاجا سکتا۔انھو ں نے بتایاکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ہرڈسٹری بیوشن کمپنی کیلیے40سپاہیوں اورایک ڈی ایس پی کی تعیناتی کاحکم دیدیاہے جوبجلی چوری روکنے میں عملہ کی معاونت کرینگے۔ بعدازاں وفاقی سیکرٹری نے فیسکوہیڈکوارٹرزاور ریجنل کسٹمرسروسزسنٹرکادورہ بھی کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |