امیتابھ بچن ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ کی آمدنی پر عدالتی چکر میں پھنس گئے

بھارتی سپریم کورٹ نے انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کو بالی ووڈ اسٹار کے کیس کو دوبارہ کھولنے کا حکم دے دیا۔

بھارتی سپریم کورٹ نے انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کو بالی ووڈ اسٹار کے کیس کو دوبارہ کھولنے کا حکم دے دیا۔ فوٹو؛ فائل

PESHAWAR:
بھارتی سپریم کورٹ نے انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کو بالی ووڈ کے میگااسٹار امیتابھ بچن کے خلاف کیس دوبارہ کھولنے کا حکم جاری کردیا۔

بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن پاناما لیکس کے معاملے پر مشکلات سے نکلے ہی نہیں تھے کہ ایک اور نئی مصیبت میں پھنس گئے ہیں۔ بھارتی سپریم کورٹ نے انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کو بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن کے خلاف کیس دوبارہ کھولنے کا حکم دیا ہے جس میں ان پر2001 میں مشہور رئیلٹی شو ''کون بنے گا کروڑ پتی'' کی کمائی پر ایک کروڑ 66 لاکھ سے زائد ٹیکس واجب الادا ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال فروری میں ممبئی ہائی کورٹ نے انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی درخوست کو مسترد کرتے ہوئے امیتابھ بچن کو ٹیکس میں چھوٹ کی اجازت دی تھی جس کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ امیتابھ بچن مشہور رئیلٹی شو''کون بنے گا کروڑ پتی'' کے میزبانی کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔
Load Next Story