عراق میں زائرین کی 3 بسوں پر کار بم حملہ 3جاں بحق پاکستانیوں سمیت 25 افراد زخمی

ہائی وے پر ریستوران کے قریب کھڑی بسوں کو نشانہ بنایا گیا،زائرین امام عسکری کے مزار جارہے تھے.

ہلاک ہونے والوں میں ایک ایرانی خاتون، دو عراقی مرد ہیں، بلاد اسپتال کے انچارج کی ذرائع ابلاغ سے بات چیت. فوٹو فائل

عراق میں ایک کار بم دھماکے میں 3 افراد ہلاک اور پاکستانیوں سمیت 25 زخمی ہوگئے ۔


یہ بات بغداد کے شمال میںواقع بلاد شہر کے اسپتال کے انچارج جواد عبدالخادم نے ذرائع ابلاغ کو بتائی۔ ہائی وے پر قائم ایک ریستوران کے قریب کھڑی ہوئی شیعہ زائرین کی 3بسوں کو نشانہ بنایا گیا، ہلاک ہونے والوں میں ایک ایرانی خاتون اور دو عراقی مرد شامل ہیں، زخمی ہونیوالے افراد میں پاکستانی شہری بھی شامل ہیں تاہم ان کی تعداد کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔زائرین سامرا میں واقع امام عسکری کے مزار پر جارہے تھے۔

Recommended Stories

Load Next Story