ڈرون حملوں کیخلاف امریکی ایوانوں میں پہلی بار بازگشت

اوباما انتظامیہ کیجانب سے حملوں کا جواز حقیقت پر مبنی نہیں، امریکی اراکین کانگریس.

برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا گروپ حکومت پرحملے رکوانے میں کردار اداکرنے کیلیے دبائو ڈالیگا. فوٹو: رائٹرز/ فائل

لاہور:
ڈرون حملوں کے خلاف پہلی بارامریکی ایوانوں میں بازگشت سنائی دی گئی۔


امریکی کانگریس کے ارکان کوبریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ ڈرون حملے غیرقانونی ہیں اور دہشت گردی میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔ دوسری جانب برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے بھی ڈرون حملے رکوانے کے لیے گروپ تشکیل دے دیا۔کانگریس کے رکن ڈینس کوچینیک نے بریفنگ میں بتایا کہ ڈرون حملے غیرقانونی ہیں، ان حملوں کے لیے کانگریس کی منظوری نہیں لی گئی جس سے دہشت گردی میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔ بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ڈرون حملے عالمی اور امریکی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہیں۔

ارکان کانگریس کو بتایاگیا کہ امریکی انتظامیہ کی جانب سے ڈرون حملوں کا جواز حقیقت پر مبنی نہیں۔ دوسری جانب برطانوی پارلیمنٹ کے ارکان نے ڈرون حملے رکوانے کے لیے ایک گروپ بنا لیا ہے۔ یہ ارکان حملے رکوانے میں کردار اداکرنے کے لیے برطانوی حکومت پر دباؤ ڈالیں گے۔ ڈرون حملوں کے خلاف بنائے گئے پارلیمانی گروپ میں تمام جماعتوں کے ارکان شامل ہیں۔ گروپ کے رہنما لارڈ قربان نے بتایا کہ ڈرون حملوں میں بے گناہ لوگ مارے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں سے انتہاپسندی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ برطانوی حکومت حملے بند کرانے کے لئے امریکا پر دباؤ ڈالے۔

Recommended Stories

Load Next Story