بلاول27دسمبرکولاڑکانہ سے انتخابی سیاست میں قدم رکھیں گے

پارٹی چیئرمین کی معاونت کیلیے سینئرپارٹی رہنمائوں پرمشتمل8رکنی کمیٹی قائم.


عامر خان November 18, 2012
پارٹی چیئرمین کی معاونت کیلیے سینئرپارٹی رہنمائوں پرمشتمل8رکنی کمیٹی قائم. فوٹو رائٹرز/فائل

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری27دسمبرکواپنی والدہ شہیدبینظیربھٹو کی برسی پرلاڑکانہ میں ہونے والے عوامی اجتماع سے اپنے انتخابی سیاسی کیریئراورعوامی رابطہ مہم کا آغاز کریں گے۔

وہ مرکزی رہنمائوں کے ہمراہ جنوری2013سے ملک کے تمام اضلاع کادورہ کریںگے اورپارٹی قیادت وکارکنان سے ملاقاتیں بھی کریںگے،ان کے دورہ کاآغازکراچی کے علاقے لیاری سے ہوگا،پیپلزپارٹی کے ذرائع نے بتایاہے کہ صدرزرداری گزشتہ ایک ہفتے سے پارٹی کی سینئرقیادت سے ملکی سیا سی صورتحال اوردیگرپارٹی امورپرمشاورت کررہے ہیں اوردورہ ملتان میں بھی پرانھوں نے طویل صلح مشورے کیے ہیں،جس کے بعدانھوں نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کوپارٹی کے اہم معاملات کی ذمے داریاں سنبھالینے کی ہدایت کی ہے۔

بلاول بھٹوزرداری کی معاونت کیلیے یوسف رضاگیلانی،جہانگیربدر،امین فہیم، خورشیدشاہ، نویدقمر،قمرزمان کائرہ،منظور وٹو،سیدقائم علی شاہ،فریال تالپوراور پارٹی کے دیگر8سینئررہنمائوں پرمشتمل کمیٹی قائم کی گئی ہے جوپارٹی کے چیئرمین کے ساتھ مل کرآئندہ انتخابات کی حکمت عملی طے کرے گی۔پارٹی کے تمام رہنمائوںکوہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طورپرملک بھرمیں عوامی رابطہ مہم کاآغاز کر دیں،ملک کے تمام شہروں،اضلاع ، تحصیلوں، ٹائونزاور وارڈزکے دفاترمیں متعلقہ حلقوںکے وفاقی وصوبائی وزرا، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اورسینیٹرزہفتے میںکم ازکم دوروزاپنی حاضری یقینی بنائیں اورعوام سے رابطہ کرکے ان کے مسائل فوری حل کیے جائیں۔ذرائع کے مطابق پی پی حکو مت نے اپنی حکو مت کی5سالہ کاردگی کی رپو رٹ بھی شا ئع کرنے کافیصلہ کیاہے جس کیلیے مرکزی قیا دت نے شعبہ اطلاعات کوہدایت جاری کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں