ڈونلڈ ٹرمپ کا مسلمانوں کی امریکا آمد پر پابندی کے لیے کمیشن بنانے پرغور
ٹرمپ نے نیو یارک کے سابق میئر کی سربراہی میں کمیشن کا اشارہ دیا ہے جو پہلے ہی اس عمل کو غیر آئینی قراردے چکے ہیں۔
MIRANSHAH:
امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ مسلمانوں کی امریکا پر عارضی پابندی کے حق میں ہیں اور اس کے لیے ایک کمشین بنانا چاہتے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کےمطابق ڈونلڈ ٹرمپ نیویارک کے سابق میئر رڈولف گیولیانی کی سربراہی میں یہ کمیشن بنانا چاہتے ہیں جب کہ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ ایک عارضی پابندی ہوگی، ہم اسے دیکھیں گے اور مسئلے پر غور کرنے کی کوشش کریں گے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹی وی پروگرام میں مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مسلمانوں سے مسئلہ ہے، اور اب اگر آپ اس مسئلے پر بحث نہیں کریں گے تو ہم اسے حل نہیں کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ امریکی صدر نے اس پر غور کرنے سے انکار کردیا ہے یہ مسئلہ صرف یہاں نہیں بلکہ پوری دنیا میں موجود ہے اور اس پر ہمیں بہت زیادہ محتاط ہونا چاہیے۔
ٹی وی انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا کہ وہ اس معاملے پر ایک کمشین بنائیں گے جس کی سربراہی نیویارک کے سابق میئر گیولیانی کو سونپنا چاہتے ہیں اور اسے بہت ذہانت سے حل کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ گیولیانی نے ٹرمپ کی حمایت ضرور کی تھی لیکن ان کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ملک میں مسلمانوں کی آمد پر پابندی کا منصوبہ امریکی آئین کی صریحاً خلاف ورزی اور مسلمانوں کی امریکی آمد پر پابندی ایک غیرآئینی و غیرقانونی عمل ہوگا۔