پاناما لیکس پر بحث کے دوران خاموش نہ ہونے پر اسپیکر نے کیوی وزیراعظم کو ایوان سے نکال دیا

بحث کے دوران اسپیکر نے وزیراعظم کو خاموش رہنے کی ہدایت کی جسے نہ ماننے پر انہیں ایوان سےنکل جانے کا حکم دیا۔


ویب ڈیسک May 11, 2016
بحث کے دوران اسپیکر نے وزیراعظم کو خاموش رہنے کی ہدایت کی جسے نہ ماننے پر انہیں ایوان سےنکل جانے کا حکم دیا۔ فوٹو؛ فائل

نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں پاناما لیکس کے حوالے سے جاری بحث کے دوران خاموشی اختیار نہ کرنے پر اسپیکر نے وزیراعظم کو ایوان سے باہر نکال دیا۔

پارلیمنٹ میں لڑائی جھگڑے کے حوالے سے خبریں روز کا معمول ہیں، کہیں بات نوک جھونک پر ختم ہوجاتی ہے تو کہیں بات لڑائی جھگڑے تک پہنچ جاتی ہے لیکن نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں اسپیکر نے وزیراعظم کو ہی ایوان سے باہر نکال کر نئی مثال قائم کردی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نیوزی لینڈ کے وزیراعظم جانکی پارلیمنٹ میں پاناما لیکس کے حوالے سے اپوزیشن کے سوالات کے جواب دے رہے تھے کہ اس دوران گرما گرمی بڑھ گئی جس پر پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈیوڈ کارٹر نے وزیر اعظم جانکی سمیت دوسرے اراکین پارلیمنٹ کو خاموش ہونے کی ہدایت دی لیکن وزیر اعظم نے اسپیکر کی بات کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی بات جاری رکھی اور چلاتے رہے جس پر اسپیکر نے وزیراعظم کو پارلیمنٹ سے باہر نکل جانے کا حکم دے دیا۔

پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈیوڈ کارٹر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ایوان کا حصہ ہیں اور وہ بھی پارلیمنٹ کے دوسرے اراکین سے مختلف نہیں لہٰذا ان کے ساتھ بھی دیگر اراکین جیسا رویہ اختیار کرنا چاہیے جب کہ میں نے وزیراعظم کو متعدد بار خاموش ہونے کا کہا لیکن انہوں میری بات پر کوئی توجہ نہیں دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں