چوہدری نثار نے بنگلادیش میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی پھانسیوں کا مسئلہ وزیراعظم کے سامنے اٹھا دیا

وزیراعظم نے معاملے پر وزارت داخلہ اور خارجہ کو واضح پالیسی مرتب كرنے كے احكامات جاری كر دیئے۔


ویب ڈیسک May 11, 2016
وزیراعظم نے معاملے پر وزارت داخلہ اور خارجہ کو واضح پالیسی مرتب كرنے كے احكامات جاری كر دیئے۔ فوٹو؛ فائل

وزیرداخلہ چوہدری نثار نے بنگلا دیشی حكومت كی جانب سے اپنے سیاسی مخالفین بالخصوص جماعت اسلامی كے اكابرین سے رواركھے جانے والے رویئے كامسئلہ وزیرِاعظم پاكستان کے سامنے اٹھا دیا۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے مسئلے کو وزیراعظم کے سامنے اٹھاتے ہوئے كہا كہ جماعتِ اسلامی كے رہنماؤں سے كیا جانے والا سلوك غیر انسانی اور بین الاقوامی قوانین كی خلاف ورزی ہے، بنگلا دیش كی موجودہ حكومت كی جانب سے جماعتِ اسلامی كی جن شخصیات كو نشانہ بنایا جا رہا ہے ان كا واحد قصور یہ ہے كہ انہوں نے آج سے 45 سال پہلے پاكستانی ہونے كے ناطے پاكستان سے وفاداری نبھائی۔ وزیرِداخلہ نے افسوس كا اظہاركرتے ہوئے كہا كہ پوری دنیا اس معاملے پرخاموش ہے لیکن ہمیں اس غیرانسانی پالیسی كے خلاف آوازاٹھانی چاہیے۔

وزارت داخلہ كے جاری بیان كے مطابق وزیرِداخلہ كے اس مؤقف كی تائید كرتے ہوئے وزیرِاعظم نے وزارتِ داخلہ، وزارتِ خارجہ اورپرائم منسٹر سیكریٹریٹ كی باہمی مشاورت سے اس سلسلے میں واضح پالیسی مرتب كرنے كے احكامات جاری كر دیئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں