غیرقانونی سگریٹ سے قومی خزانے کو سالانہ 24 ارب نقصان

پاکستان غیرقانونی سگریٹ کے حوالے سے ایشیامیں چوتھے نمبرپرہے،جواد ریاض


Business Reporter May 12, 2016
پاکستان غیرقانونی سگریٹ کے حوالے سے ایشیامیں چوتھے نمبرپرہے،جواد ریاض فوٹو: فائل

غیر قانونی سگریٹ کی وجہ سے قومی خزانے کو سالانہ 24 ارب روپے خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، پاکستان غیر قانونی سگریٹ استعمال کرنے کے حوالے سے ایشیا میں چوتھے نمبرپر ہے۔

ان خیالات کا اظہار بدھ کو مقامی ہوٹل میںنیلسن پاکستان کے سینئر مینجر جواد ریاض نے سی آر ایس کمیونی کیشنز کے سی ای او انیق ظفرکے ہمراہ غیر قانونی سگریٹ کے کاروبار کے حوالے سے میڈیا انٹرایکٹیو ورکشاپ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا، ورکشاپ کا اہتمام سی آ رایس کمیونیکیشنز کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں کراچی کے سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔

شرکا کو بتایا گیا کہ پاکستان میں استعمال ہونے والا ہر چوتھا سگریٹ غیر قانونی ہوتا ہے، صرف 2014 کے دوران پاکستان میں ایک اندازے کے مطابق تقریباً 19.5 ارب غیر قانونی سگریٹ استعمال ہوئے جس میں سے 17.3 ارب یعنی 89 فیصد تعدادمقامی اور ڈیوٹی نہ دینے والے سگریٹس کی ہے جبکہ 2 ارب سے زائد سگریٹس ہر سال پاکستان میں اسمگل ہوکر آتے ہیں ۔اس موقع پر نیلسن کی جانب سے رپورٹ جاری کی گئی جس کے مطابق پاکستان میں سالانہ23.7 فیصد غیر قانونی سگریٹس فروخت ہوتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں