قومی ٹیم کا کوچ چاہے ملکی ہو یا غیرملکی کوئی فرق نہیں پڑتا یونس خان

اصل بات تو ٹیم ورک کی ہوتی ہے، جب پوری ٹیم مل کر کھیلے اور محنت کرے تو اس سے کامیابیاں ملتی ہیں، قومی کرکٹر


Staff Reporter May 12, 2016
اصل بات تو ٹیم ورک کی ہوتی ہے، جب پوری ٹیم مل کر کھیلے اور محنت کرے تو اس سے کامیابیاں ملتی ہیں، قومی کرکٹر۔ فوٹو: فائل

کرکٹر یونس خان نے کہا ہے کہ کوچ چاہے ملکی ہو یا غیرملکی اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ اکیلے اسے ٹیم نہیں چلانا ہوتی بلکہ تمام کھلاڑی مل کر کوشش کریں تب ہی کامیابیاں ملتی ہیں۔

وہ بدھ کو خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے، انھوں نے کہا کہ میرا پاکستان کرکٹ بورڈ سے کوئی اختلاف نہیں نہ ہی غیر ملکی کوچ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے حوالے سے کوئی مسئلہ ہے، اصل بات تو ٹیم ورک کی ہوتی ہے، جب پوری ٹیم مل کر کھیلے اور محنت کرے تو اس سے کامیابیاں ملتی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ٹیم میں کوئی گروپ بندی نہیں، ہماری پوری توجہ اپنے کھیل پر مرکوز ہے،میں چاہتا ہوں کہ جتنا عرصہ بھی مزید کھیلوں اچھی کرکٹ کھیلوں، میں کسی تنازع میں پڑنے کے بجائے اچھی یادیں لے کر جانا چاہتا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں