وہاب کہاں گیند کریں گے پہلے ہی اندازہ ہوگیا تھا اسمتھ کا دعویٰ

اگر آپ فیلڈ دیکھتے تو اندازہ ہوجاتا کہ وہاب ہمیشہ ایسے میں وائیڈ کرتے ہیں، آسٹریلین قائد


Sports Desk May 12, 2016
اگر آپ فیلڈ دیکھتے تو اندازہ ہوجاتا کہ وہاب ہمیشہ ایسے میں وائیڈ کرتے ہیں، آسٹریلین قائد۔ فوٹو: فائل

آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے دعویٰ کیاکہ ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں پاکستان سے میچ کے دوران انھیں اندازہ ہوگیا تھا کہ وہاب ریاض کہاں گیند کریں گے، اس لیے وہ شاٹ کھیلنے کے لیے اسٹمپس چھوڑ کر آف سائیڈ پر چلے گئے تھے۔

اسمتھ نے کہا کہ اگر آپ فیلڈ دیکھتے تو اندازہ ہوجاتا کہ وہاب ہمیشہ ایسے میں وائیڈ کرتے ہیں، میں نے سوچا کہ اگر وہ اسٹمپس میں گیند کرتے تو شاٹ کھیلنا آسان ہوگا، اس لیے وہ باہر گیند کریں گے اور ایسا ہی ہوا۔

یاد رہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں وہاب کو خالی پڑی اسٹمپس کی جانب گیند نہ کرنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں