
ایکسپریس نیوز کے مطابق ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع ایک سی این جی اسٹیشن پر کھڑی ایک مسافر بس کا گیس سیلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا۔ جس کے نتیجے میں 2 افراد بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ طبی عملے کے مطابق زخمیوں میں سے 2 کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔
دھماکے سے سی این جی اسٹیشن پر موجود دو بسیں اور ایک رکشہ مکمل طور پر تباہ ہوگئے جبکہ کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔