بھارت داعش کومہلک ہتھیارومالی امداددینے والاسب سے بڑاملک

داعش کے زیراستعمال ڈیٹونیٹر،سیفٹی فیوزودیگر تباہ کن ہتھیاربھارتی کمپنیوں کے تیارکردہ ہیں

فرٹیلائزراورامونیم نائٹریٹ بھارتی کمپنیاں ہی فراہم کرتی ہیں،آرمامنٹ ریسرچ کی نئی رپورٹ فوٹو : فائل

بھارت دہشت گردتنظیم داعش کومہلک ہتھیاراورمالی امداددینے والاسب سے بڑاملک بن گیا۔یہ انکشاف بین الاقوامی تنظیم کانفلکٹ آرمامنٹ ریسرچ نے اپنی نئی رپورٹ میں کیا۔اس سے قبل معتبرامریکی اخباربھی اس حقیقت کو بے نقاب کرچکاہے۔


متنازع ہتھیاروں کی سپلائی پرریسرچ کے معتبرعالمی ادارے نے تازہ رپورٹ میں انکشاف کیاکہ داعش کے زیراستعمال ڈیٹونیٹر،سیفٹی فیوزاوردیگرتباہ کن ہتھیاربھارتی کمپنیوں کے تیارکردہ ہیں۔بھارت شدت پسندتنظیم کومالی امداد بھی فراہم کرتا ہے ، داعش کو دھماکاخیز موادکی تیاری میں استعمال ہونے والافرٹیلائزراورامونیم نائٹریٹ بھارتی کمپنیاں ہی فراہم کرتی ہیں۔
Load Next Story