میرعلی شمالی وزیرستان میں ریموٹ بم دھماکے سے 2 سیکورٹی اہلکار جاں بحق

واقعے کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہوگئے.

میر علی میں شدت پسندوں نے سیکورٹی فورسز کے گشتی قافلے کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے نشانہ بنایا، فوٹو: فائل

شمالی وزیرستان میں ریموٹ بم دھماکے سے دو سیکورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے ہیں۔


سرکاری ٹی وی کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں شدت پسندوں نے سیکورٹی فورسز کے گشتی قافلے کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے نشانہ بنایا، واقعے کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہوگئے، زخمی اہلکاروں کو فوری طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ۔

Recommended Stories

Load Next Story