پانامالیکس پرکارروائی نہ کرکے چیئرمین نیب آئین شکنی کے مرتکب ہورہے ہیں عمران خان

پاناما لیکس میں تحریری شواہد سامنے آنے کے باوجود نیب سربراہ ایکشن کیوں نہیں لے رہے، چیرمین تحریک انصاف


ویب ڈیسک May 12, 2016
جس قوم میں امیروں اور غریبوں کیلئے الگ الگ قوانین ہوں وہ تباہ و برباد ہو جاتی ہیں، عمران خان. فوٹو؛ فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کے تحریری ثبوت ہونے کے باوجود اس پر کارروائی نہ کر کے چیئرمین نیب آئین شکنی کے مرتکب ہورہے ہیں۔

سماجی رابطوں کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس میں تحریری شواہد سامنے آنے کے باوجود نیب کیوں ایکشن نہیں لے رہا؟ نیب قانون ایسے معاملات میں ایکشن لینے کا کہتا ہے۔



عمران خان کا کہنا تھا کہ اگرنیب کے سربراہ پاناما لیکس کے شواہد سامنے آنے کے بعد بھی ایکشن نہیں لیتے تو پھر یہ خود بھی نیب آئین کی شق 9 اے کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوں گے۔



چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن صفدر نے اپنی اہلیہ مریم نواز کے اثاثے چھپائے، اس حوالے سے ہم نے الیکشن کمیشن کو درخواست جمع کرادی ہے، اب قوم الیکشن کمیشن کے ایکشن کی منتظر ہے۔ مریم نواز کے اثاثے چھپانے پر قوم الیکشن کمیشن کی جانب سے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر عباسی کے خلاف ایکشن کی منتظر ہے۔



عمران خان نے کہا کہ ہمارے نبی حضرت محمد ﷺ نے متنبہ کیا تھا کہ بہت سی قومیں جن میں امیروں کے لئے الگ اور غریبوں کے لئے الگ قانون تھا وہ تباہ و برباد ہو گئیں۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں