پانامالیکس پرکارروائی نہ کرکے چیئرمین نیب آئین شکنی کے مرتکب ہورہے ہیں عمران خان
سماجی رابطوں کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس میں تحریری شواہد سامنے آنے کے باوجود نیب کیوں ایکشن نہیں لے رہا؟ نیب قانون ایسے معاملات میں ایکشن لینے کا کہتا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اگرنیب کے سربراہ پاناما لیکس کے شواہد سامنے آنے کے بعد بھی ایکشن نہیں لیتے تو پھر یہ خود بھی نیب آئین کی شق 9 اے کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوں گے۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن صفدر نے اپنی اہلیہ مریم نواز کے اثاثے چھپائے، اس حوالے سے ہم نے الیکشن کمیشن کو درخواست جمع کرادی ہے، اب قوم الیکشن کمیشن کے ایکشن کی منتظر ہے۔ مریم نواز کے اثاثے چھپانے پر قوم الیکشن کمیشن کی جانب سے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر عباسی کے خلاف ایکشن کی منتظر ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ہمارے نبی حضرت محمد ﷺ نے متنبہ کیا تھا کہ بہت سی قومیں جن میں امیروں کے لئے الگ اور غریبوں کے لئے الگ قانون تھا وہ تباہ و برباد ہو گئیں۔