بھارت کے ششانک منوہر بلامقابلہ آئی سی سی کے چیئرمین منتخب
آئی سی سی قوانین میں ترمیم کے بعد صدرکا عہدہ ختم کردیا گیا ہےجس کے بعد ششانک منوہرآئی سی سی کے پہلے چیئرمین ہونگے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ ششانک منوہر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق آئی سی سی قوانین میں ترمیم کے بعد صدر کا عہدہ ختم کردیا گیا ہے کہ جس کے بعد ششانک منوہر آئندہ 2 سال کے لئے آئی سی سی کے پہلے چیئرمین ہوں گے اور وہ فوری طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔
انتخابی طریقہ کار کے مطابق آئی سی سی کے تمام ڈائریکٹرز کو چیئرمین شپ کے لئے کسی بھی ایک موجودہ ڈائریکٹر یا سابق ڈائریکٹر کا انتخاب کرنا ہوتا ہے اور چیئرمین شپ کے لئے کسی بھی دو یا اس سے زائد ڈائریکٹر کی رضا مندی سے کوئی ایک ڈائریکٹر امیدوار بن سکتا ہے تاہم آئی سی سی چیئرمین شپ کے لئے کوئی امیدوار کھڑا نہیں ہوا جس کے بعد آڈٹ کمیٹی چیئرمین عدنان زیدی نے ششانک منوہر کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہونے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
ششانک منوہر 2008 سے 2011 تک بی سی سی آئی کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں جب کہ جگ موہن ڈالمیا کے انتقال کے بعد اکتوبر 2015 میں انہیں ایک مرتبہ پھر بی سی سی آئی کے صدر کی ذمہ داری سونپی گئی۔
واضح رہے کہ ششانک منوہر نے دو روز قبل 10 مئی کو بی سی سی آئی کے سربراہ کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا اور اس حوالے سے کہا جارہاتھا کہ آئی سی سی کی چیئرمین شپ کے حصول کے لئے انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا۔