پانامالیکس جوڈیشل کمیشن سے متعلق حکومتی خط پر کارروائی کیلئے درخواست دائر

سپریم کورٹ کی جانب سے حکومتی خط پر فیصلہ نہ ہونے سے سیاسی عدم استحکام پیدا ہورہا ہے،درخواست گزار


ویب ڈیسک May 12, 2016
سپریم کورٹ کی جانب سے حکومتی خط پر فیصلہ نہ ہونے سے سیاسی عدم استحکام پیدا ہورہا ہے،درخواست گزار. فوٹو:فائل

KARACHI: حکومت کی جانب سے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن سے متعلق سپریم کورٹ کے لکھے گئے خط پر کارروائی کے لئے درخواست دائر کردی گئی۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں بیرسٹر ظفراللہ نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق حکومت کی جانب سے لکھے گئے خط پر کارروائی کے لئے درخواست دائر کی۔ درخواست گزارنے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے حکومتی خط پر فیصلہ نہ ہونے سے سیاسی عدم استحکام پیدا ہورہا ہے اس لئے چیف جسٹس آف پاکستان جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق حکومتی خط پر فوری فیصلہ کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |