کراچی قومی ائر لائن کی لندن جانے والے طیارے کے انجن میں دوران پرواز آگ لگ گئیمسافر محفوظ

ایوی ایشن حکام کےمطابق طیارے کا ایک انجن کام کررہا تھاجس کے باعث طیارے کو لینڈنگ میں کسی بھی قسم کی دشواری نہیں ہوئی۔

پی آئی اے کی پرواز پی کے 787 کراچی سے لندن جارہی تھی کہ پرواز کے 3 منٹ بعد ہی طیارے کے ایک انجن میں آگ لگ گئی

QUETTA:

کراچی سے لندن جانے والی قومی ائر لائن کے طیارے کے انجن میں دوران پروازآگ لگ گئی، طیارے کو بحفاظت واپس اتار لیا لیا گیا ۔


پی آئی اے کی پرواز پی کے 787 کراچی سے لندن جارہی تھی کہ پرواز کے 3 منٹ بعد ہی طیارے کے ایک انجن میں آگ لگ گئی، جس کے بعد طیارے کو فوری طور پر کراچی ائرپورٹ پر واپس اتار لیا گیا ۔ طیارے کے مسافروں کو متبادل پرواز کے ذریعے منزل تک پہنچایا جائے گا۔



ایوی ایشن حکام کے مطابق طیارے کا ایک انجن کام کررہا تھا جس کے باعث طیارے کو لینڈنگ میں کسی بھی قسم کی دشواری نہیں ہوئی تاہم کسی بھی ناخوگشوار واقعے سے نمٹنے کے لئے ایوی ایشن کے حکام اور امدادی ٹیمیں رن وے کے قریب موجود تھیں ۔


واضح رہے کہ قومی ائیر لائن کے کئی طیارے مناسب دیکھ بھال اور عدم توجہی کے باعث گراؤنڈ کئے جاچکے ہیں جس کے باعث جہاں قومی خزانے کو اربوں روپے سالانہ نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے وہیں دوران پرواز ناخوشگوار واقعات بھی معمول بن گئے ہیں.


 

Recommended Stories

Load Next Story