قومی کرکٹر شرجیل خان کو بھتے کے لئے دھمکی آمیز فون

دھمکی آمیز فون کرنے والے میرا نام خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، شرجیل خان


ویب ڈیسک May 12, 2016
دھمکی آمیز فون کرنے والے میرا نام خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، شرجیل خان. فوٹو: فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر شرجیل خان کو بھتے کے لئے دھمکی آمیز فون موصول ہونے لگے ہیں۔

شرجیل خان نے سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کچھ لوگ گزشتہ کئی روز سے دھمکی آمیز فون کر کے بھتہ مانگ رہے ہیں، جو لوگ دھمکی آمیر فون کر رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ انھوں نے میری ویڈیوز بنا رکھی ہیں، اگر بھتہ نہ دیا تو وہ تمام ویڈیوز سوشل میڈیا پر جاری کر دی جائیں گی۔

شرجیل خان نے کہا ہے دھمکی آمیز ٹیلی فون کرنے والے میرا نام خراب کرنا چاہتے ہیں، عوام سے اپیل کی کہ ان سے متعلق سوشل میڈیا پر آنے والی کسی بھی ویڈیو کو مصدقہ نہ سمجھا جائے۔ دوسری جانب پی سی بی نے شرجیل خان کو دھمکی آمیز فون موصول ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے اپنے اینٹی کرپشن یونٹ کو قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

https://twitter.com/SharjeelLeo14/status/730664659586416640

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں