ممبئیبال ٹھاکرے کی آخری رسومات لاکھوں افراد کی شرکت

ان کی آخری رسومات میں شرکت کرنے کے لئے اہم سیاسی شخصیات سمیت ملک بھر سے لاکھوں لوگ پہنچ گئے ہیں۔


ویب ڈیسک November 18, 2012
ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ 15 لاکھ افراد بال ٹھاکرے کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔ فوٹو: اے ایف پی

ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے سربراہ بال ٹھاکرے کی آخری رسومات بھارتی شہر ممبئی میں ادا کی جارہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان کی آخری رسومات ممبئی کے شیوا جی پارک میں مقامی وقت کے مطابق شام 6بجے ادا کی جائے گی۔ ان کی آخری رسومات میں شرکت کرنے کے لئے اہم سیاسی شخصیات سمیت ملک بھر سے لاکھوں لوگ پہنچ گئے ہیں۔
ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ 15 لاکھ افراد بال ٹھاکرے کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے جس کے لئے سیکورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ، دوسری جانب ممبئی کے بازار مکمل طور پر بند ہیں اور شہر کی سڑکوں سے پبلک ٹرانسپورٹ غائب ہے۔
بال ٹھاکرے گزشتہ روز ممبئی میں اپنی ہائش گاہ میں طویل علالت کے بعد چل بسے تھے، انہیں گردے اور پھیپھڑوں کے امراض لاحق تھے، بال ٹھاکرے بھارت میں آباد اقلیتوں خصوصی طور پر مسلمانوں کے شدید مخالف تھے۔ بابری مسجد کی شہادت سمیت کئی مسلم کش فسادات میں وہی براہ راست ملوث تھے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |