خدمت خلق جرم ہے تو بار بار یہ جرم کروں گا وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف

جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے میٹرو بس سروس کے منصوبے کو شاہکار بنایا گیا ہے،شہباز شریف۔


ویب ڈیسک November 18, 2012
عوام کی سہولت کے لئے ای ٹکٹنگ کا نظام لایا جائے گا، شہباز شریف۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ خدمت خلق جرم ہے تو بار بار یہ جرم کروں گا، میٹرو بس پراجیکٹ ملکی تاریخ کا منفرد منصوبہ ہے جس کی تکمیل سے ٹرانسپورٹ کلچر میں تبدیلی آئے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نےلاہور میں میٹرو بس پراجیکٹ کا دورہ کیا اور کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے میٹرو بس سروس کے منصوبے کو شاہکار بنایا گیا ہے، میٹرو بس پراجیکٹ ملکی تاریخ کا منفرد منصوبہ ہے جس کی تکمیل سے ٹرانسپورٹ کلچر میں تبدیلی آئے گی، عوام کی سہولت کے لئے ای ٹکٹنگ کا نظام لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی بھلائی کے منصوبوں پر تنقید کرنے والے عوام کی تکالیف کا ازالہ نہیں چاہتے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وہ صوبے کے خادم ہیں اگر خدمت خلق جرم ہے تو وہ یہ جرم بار بار کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے لاہور برج کے ساتھ اضافی پل کی تعمیر کے کام کا بھی جائزہ لیا، چیئرمین لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی خواجہ احمد حسان، احد چیمہ اور پراجیکٹ ڈائریکٹر سبطین فضل حلیم بھی ہمراہ تھے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |