آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 5 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

سزائے موت پانے والوں میں سماجی کارکن سبین محمود کے قتل میں ملوث مجرم سمیت سانحہ صفورا گوٹھ کے مجرم بھی شامل ہیں


ویب ڈیسک May 12, 2016
آرمی چیف نے جن دہشت گردوں کی موت کی توثیق کی ان میں سانحہ صفورا گوٹھ کے مجرمان بھی شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے 5 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے 5 دہشت گردوں کی سزا کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے توثیق کردی۔ جن دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کی گئی ان میں سماجی کارکن سبین محمود کے قتل میں ملوث مجرم سمیت سانحہ صفورا گوٹھ میں ملوث مجرم بھی شامل ہیں۔



آئی ایس پی آر کے مطابق پانچوں دہشت گردوں کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں کیا گیا جب کہ سزا پانے والوں میں ملٹری کورٹ صالح مسجد کے قریب دھماکے میں ملوث دہشت گرد شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق فوجی عدالتوں سے سزا پانے والوں میں حافظ ناصر، محمد اظہر، طاہر حسین منہاس، سعد عزیز اور اسد الرحمان شامل ہیں اور تمام سزا یافہ دہشت گرد القاعدہ کے سرگرم کارکن ہیں۔ طاہر منہاس پر 9 مقدمات ہیں،سعد عزیز پر 10، اسد الرحمن پر 4، حافظ ناصر پر 5 مقدمات ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں