موٹر سائیکل پر پابندی رحمان ملک کا ذاتی فیصلہ تھا خورشید شاہ

دہشتگردی کےپیش نظر بہتر تھا کہ دونوں شہروں میں یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کردیا جاتا, خورشید شاہ۔


ویب ڈیسک November 18, 2012
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران امن وامان کی صورت حال برقرار رکھنے لائحہ عمل تیار کرلیا گیا ہے۔ فوٹو: آن لائن/فائل

وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ یکم محرم کو کراچی اور کوئٹہ میں موٹر سائیکل پر پابندی سے بہتر تھا کہ وہاں عام تعطیل کا اعلان کردیا جاتا۔

سکھر میں منعقدہ تقریب کے موقع پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عام انتخابات وقت پر ہوں گے اور حکومت کی کوشش ہے کہ آئندہ عام انتخابات کی شفافیت پر کوئی سوال نہ اٹھائے۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی اور بلوچستان کے حالات پر تمام سیاسی پارٹیوں کی قیادت کو مل بیٹھ کر بات کرنے کی ضرورت ہے۔ یکم محرم کو کراچی اور کوئٹہ میں موٹر سائیکل پر پابندی رحمن ملک کا ذاتی فیصلہ تھا ، تاہم ان کا خیال ہے کہ دہشتگردی کے پیش نظر اس قسم کی پابندی سے بہتر تھا کہ دونوں شہروں میں یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کردیا جاتا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران امن وامان کی صورت حال برقرار رکھنے لائحہ عمل تیار کرلیا گیا ہے۔ ملک بھر کے حساس مقامات پر پولیس کے ساتھ رینجرز بھی تعینات کی جائے گی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |