پاناما لیکس وزیراعظم پیر کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کریں گے

اپوزیشن نے پاناما لیکس کے معاملے پر وزیراعظم کے جمعہ کو ایوان میں آنے کا مطالبہ کیا تھا۔


ویب ڈیسک May 12, 2016
اپوزیشن نے پاناما لیکس کے معاملے پر وزیراعظم کے جمعہ کو ایوان میں آنے کا مطالبہ کیا تھا۔ فوٹو؛ فائل

وزیراعظم نوازشریف پاناما لیکس کے معاملے پر پیر کے روز قومی اسمبلی میں اظہار خیال کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیكر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق وزیراعظم كے قومی اسمبلی میں پاناما لیكس كے حوالے سے پالیسی دینے آنے پر حكومت اور اپوزیشن سے ہنگامہ نہ كرانے كی یقین دہانی لینے میں كامیاب ہوگئے۔ اسپیكر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے كہا ہے كہ وزیراعظم نوازشریف جمعہ كی بجائے پیر كو قومی اسمبلی میں پاناما لیكس پر پالیسی بیان دیں گے، حكومت اور اپوزیشن دونوں نے یقین دلایا ہے كہ كارروائی كو مفاہمتی انداز میں چلانے میں مكمل تعاون كریں گے۔

ایاز صادق نے میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت میں بتایا کہ میں وزیراعظم كی موجودگی میں ایوان كی كارروائی خوشگوار ماحول میں چلانا چاہتا ہوں اور اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم كے خطاب كے دوران ماحول خراب نہ كرنے كی یقین دہانی كرادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حكومتی وزرا سے بھی مشاورت كی ہی تاكہ كارروائی پرامن انداز میں مكمل ہو۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے رابطہ کیا اور انہیں وزیراعظم کے پیر کے روز قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرنے سے متعلق آگاہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے جمعہ کے روز وقت کی کمی کے باعث پیر کا دن مقرر کرنے کی رائے دی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے اظہار خیال کے بعد اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ بھی اظہار خیال کریں گے۔

واضح رہے کہ متحدہ اپوزیشن جماعتوں نے پاناما لیکس کے معاملے پر وزیراعظم کے لیے 7 سوالات پر مشتمل سوالنامہ تیار کررکھا ہے جب کہ اپوزیشن نے اس سوالنامے پر جواب کے لیے وزیراعظم کے جمعہ کو ایوان میں آنے کا مطالبہ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |