سی پیک پر کام کرنیوالے چینی انجینئرز کی سیکیورٹی کیلیے خصوصی فورس تشکیل دی جائے گی ایپکس کمیٹی سندھ

ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں 20 ہزار نئے پولیس اہلکاروں کی بھرتی کا بھی فیصلہ کیا گیا۔


ویب ڈیسک May 12, 2016
ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں 20 ہزار نئے پولیس اہلکاروں کی بھرتی کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ فوٹو؛ فائل

سندھ ایپکس کمیٹی نے سی پیک منصوبے پر کام کرنے والے چینی انجینئرز کی سیکیورٹی کےلیے 2 ہزار اہلکاروں پر مشتمل خصوصی فورس تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی جس کے بعد وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد، وزیرداخلہ سہیل سیال، نثارکھوڑو مراد علی شاہ بھی شریک ہوئے جب کہ آئی جی سندھ سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ساڑھے 3 گھنٹے جاری رہا جس میں کراچی سمیت صوبے بھر میں امن وامان کی صورت حال، ٹارگیٹڈ آپریشن، قومی ایکشن پلان اوردیگراہم امورپر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں 200 زائد پراسیکیوٹرز کی بھرتیوں، مدارس اورغیرملکی تارکین وطن کی رجسٹریشن سمیت دیگراہم معاملات پربھی تفصیلی غورکیا گیا۔

ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں 20 ہزار نئے پولیس اہلکاروں کی بھرتی کا فیصلہ کیا گیا جن کی ٹریننگ پاک فوج کی معاونت سے کی جائے گی جب کہ صوبے میں سی پیک منصوبے پر کام کے لیے آنے والی چینی انجینئرز کی سیکیورٹی کےلیے 2 ہزاراہلکاروں پر مشتمل خصوصی فورس بھی تشکیل دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں